English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں سوٹ کیس میں بند لاشیں برآمد‘ مشتبہ شخص گرفتار

برطانیہ میں لاشوں کے سوٹ کیس ملنے کے بعد فارنسک ٹیم شواہد اکٹھے کررہی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 2سوٹ کیسوں سے ملنے والی لاشوں نے خوف ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد پولیس نے قتل کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے تفتیش کاروں نے ساؤتھ لندن کے علاقے میں قتل کے مقدمے میں 36 سالہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص وہ نہیں ہے جس کی تصاویر عوام سے مدد کی اپیل کے لیے جاری کی گئی تھیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص پل کے پاس موجود سوٹ کیسوں کو پانی میں پھینکنے کی کوشش کررہا تھا،جو پولیس کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے