ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب ر�ا، ب�ترین انتظامات کئے گئے،محسن نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا، بہترین انتظامات کئے گئے۔ وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی کرکٹ کی نئی منزل بنا ہے، پاکستان، امریکا اور کینیڈا کی سہ ملکی سیریز اور امریکا اور کینیڈا میں ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ اور سنسنی خیز میچوں سے محظوظ ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں