کراچی: دسویں محرم الحرام کو بھی ملک بھر میں جزوی طور کی جگہ مستقل طور پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت کچھ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن نویں محرم یعنی گزشتہ روز اور آج دسویں محرم الحرام کو بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس تقریبا بند ہے۔
ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں بھی ہمیں سکون کے لمحات موثر نہیں ہیں، دو دن سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندہے ، جس کی وجہ سے دیگر کام جو چھٹی کے دن انجام دینے ہوتے ہیں ، وہ کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت صرف خاص خاص علاقوں میں سروس معطل کرے ، موبائل اور انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو پابند کریzں کہ وہ اپنی سروس کو یقینی بنائیں۔
