فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 90 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین اسکولوں کو نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ سے کروڑوں ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15 برس لگیں گے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 794 تک پہنچ گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 89 ہزار 364 سے تجاوز کر گئی ہے۔
