لاہور:چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک دہشتگردی سے نجات نہیں ملے گی معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں پورے ملک میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل ہوا، تمام علما کرام کا عاشورہ محرم میں مثبت کردار رہا، فوج، رینجرز، پولیس اور سلامتی کے تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، سیاسی قیادتوں کو بھی چاہئے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ایک میثاق پاکستان کیا جائے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دہشتگرد حملے ہوئے، بنوں میں افواج پاکستان کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ مرکز میں خواتین اور معصوم بچوں پر حملہ کیا گیا۔
