English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص: مدنی قافلے کی بس اُلٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مدنی قافلے کی مسافر بس موٹرسائیکل بچاتے ہوئے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرکز فیضان مدینہ سے مدنی قافلہ جس میں 50 سے زائد افراد تھے، 3 دن کے چلے پر تعلقہ ڈگری گیا ہوا تھا اور گزشتہ روز رات کو ڈگری سے میرپورخاص کے لیے راونہ ہوا، ڈگری انٹری گیٹوں کے قریب مسافر بس موٹر سائیکل بچاتے ہوئے اُلٹ گئی جس کے نتیجے ایک شخص اکمل اجمیری موقع پر جاں بحق جبکہ 18 افراد محمد اسد، وقاص سفیان، حسان، محمد یاسین، کبیل، محمد حذیفہ، عبداللہ، طاہر، سید حسن شاہ، محمد حماد، محمد اسامہ علی، احسن محمد حماد، وقاص، محمد اکرم، محمد شعیب اور کبیر شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ڈگری اسپتال لایا گیا جہاں 4 شدید زخمیوں وقاص، اکرم، نعیم اور کبیر کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے اجمل اجمیری کی نمازِ جنازہ مہاجر کالونی گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں دعوت اسلامی کے ذمے داروں، جے یو پی کے رہنماء مفتی محمد شریف سعیدی، یوسی چیئرمین حاجی محمد علی، شاکر حسین شاکر، ثاقب الرحمان، سنی تحریک کے فہیم قریشی کے علاوہ تاجروں، مذہبی، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے