English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توانائی سیکٹر کے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جارہا ہے، وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اس وقت توانائی سیکٹر کے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اس وقت توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے، بجلی کے ریٹ بڑھنے سے بجلی کے استعمال میں کمی آئی ہے، 35 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے اس میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج پاور سیکٹر کے قرضوں کو واپس کرنا ہے۔ ڈالر اور روپے کی قدر کی وجہ سے قرضے بہت بڑھ چکے ہیں۔ساہیوال کول پلانٹ کے 2015 میں کیپیسٹی چارجز 3 روپے فی یونٹ تھے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت بڑھنے اور شرح سود 22 فیصد تک آنے کی وجہ سے کیپیسٹی چارجز بڑھ گئے۔ ڈالر کی قیمت اور شرح سود بڑھنے سے ساہیوال کول پلانٹ کے کیپیسٹی چارجز 11.45 روپے فی یونٹ ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت توانائی سیکٹر کے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پلانٹس پر درآمد شدہ کوئلہ کے استعمال کے بجائے مقامی کوئلے کو استعمال کیا جائے تو فی یونٹ دو ڈھائی روپے کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے