ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج کے جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، عبدالجبار خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان نے کہاہے کہ وطن کے دفاع کیلیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ہر پاکستانی کو ان جوانوں کی شجاعت اور بہادری پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان پر جس طرح کی دہشت گردی مسلط ہے پاک فوج کے جوان ہی اپنی جانوں کا نذرانے پیش کرکے ان دہشت گردوں کامقابلہ کررہے ہیں اور پوری قوم ملک کے اس دفاع کیلیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ چند شرپسند عناصر کے منفی پروپیگنڈے اور جہوٹ سے ملک کا دفاع متاثر نہیں ہوسکتا ، چند سالوںمیں جس سطح پر فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کامقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں پیش کی ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ سیاست کے نام پر جس طرح ملک کے دفاعی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے وہ نہ ملک کے حق میں ہے اور نہ ہی خود سیاسی جماعتوں کے حق میں ہے، جلد ہی یہ عناصر بے نقاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا دفاع کل بھی مضبوط ہاتہوںمیں تھا اور آج بھی مضبوط ہاتہوںمیں ہے، پاکستان کو دنیا کی کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی،کیونکہ اس کے قیام میں لاکہوں افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور شہادتیں دے کر بنائے جانے والا یہ ملک شہادتیں پیش کرکے ہی بچایاجاسکتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں