ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرو فیروز: 2 بچوں کی ماں کا شوہر کے ظلم سے نجات دلانے کا مطالبہ

نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) 2 بچوں کی ماں مسمات شبانہ ودھن پوٹو نے بچوں کے ہمراہ اپنے ظالم شوہر استاد فدا ودھن پوٹو کیخلاف پریس کلب محراب پور پر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ مسمات شبانہ ودھن پوٹو نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کنڈیارو کی رہائشی ہوں، 2015 میں گاؤں سہراب خان سومراہ کے رہائشی فدا ودھن پوٹو سے شادی ہوئی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، شادی کے وقت لکھوایا گیا تھا کہ شوہر مجھے ہر ماہ 3 ہزار روپے خرچ دے گا اور اگر کبھی طلاق دے گا تو 10 لاکھ روپے ادا کرے گا، فدا شروعات میں بالکل ٹھیک تھا بچوں سے بھی پیار کرتا تھا، مفلسی کے باعث اس نے میرے تمام زیورات فروخت کردیے، لیکن میں نے کچھ نہ کہا، جب سے شوہر کو ڈیوٹی ملی اس کا مزاج تبدیل ہوگیا، ضلع خیرپور میں ایک پرائیویٹ ادارہ بھی چلاتا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ ٹیچرز کیساتھ اس نے مراسم پیدا کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ہم میں اختلافات پیدا ہوئے، کچھ لڑکیوں کو گھر پر بلا کر ان کے ساتھ غلط تعلق رکھتا تھا، روکنے پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ہمیں کھانے کیلیے کچھ نہیں دیتا تھا، بچوں کا خرچہ بھی نہیں دیتا، عمرفاروق مارکیٹ میں گھر پر رکھا ہوا ہے، محلے والے بھی گواہ ہیں کہ مجھ پر کتنا ظلم کرتا ہے؟ کیسے محلے والوں سے مانگ کر بچوں کا پیٹ پالتی ہوں؟ طلاق بھی نہیں دیتا معلوم ہے کہ اگر طلاق دوںگا تو 10 لاکھ روپے ادا کرنا پڑیں گے۔ شبانہ کا کہنا تھا کہ جان کو خطرہ ہے، مجہے یا میرے بچوں کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار فدا ودھن پوٹو ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں