English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنوں واقعے کی تحقیقات کے لیے کے پی حکومت کمیشن تشکیل دے گی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہفتے کے روز بنو واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ فیصلہ ایک روز بعد آیا جب بنوں ضلع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ احتجاج تاجر برادری کی کال پر کیا گیا تھا، جہاں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرگرم مسلح گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

“کے پی کے چیف منسٹر علی امین گنڈاپور نے بنو ںمیں جاری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے”۔

مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گا اور اپنی رپورٹ پیش کرے گا جو عوام کے سامنے لائی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں اس واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے گی انہوں نے افواہوں اور غیر مصدقہ الزامات سے اجتناب کرنے پر زور دیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ حساس مقامات پر سیکیورٹی عام طور پر ہائی الرٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام کو دہشت گردی کی جاری لہر کے پیش نظر محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے