English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب کی عمران خان اور بشری بی بی سے ساتویں روز بھی تفتیش

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے تفتیش کا ساتواں روز تھا جبکہ تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیرکو عدالت پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے