English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں اسرائیل کے ظالمانہ حملے بدستور جاری، مزید 64 فلسطینی شہید

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ میں سفاک اسرائیلی فوج نے اپنے ظالمانہ حملوں کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔جس میں فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزرے 24 گھنٹے میں درندہ صفت اسرائیل نے بمباری کرکے مزید 64 فلسطینی شہید کردیے۔ ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری انسان دشمن اسرائیلی فوج کے حملوں سے فلسطینی مسلمانوں کے شہدا کی تعداد 38 ہزار 983 ہوگئی۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے بھی زخمیوں سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ے، جس میں بتایاگیا کہ 7 اکتوبر سے تاحال اسلام اور مسلمان دشمن اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 89 ہزار 727 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے