ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کے فیصلے پر اگر عمل نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی، شاندانہ گلزار

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کی مرکزی رہنما  و ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کاکہنا ہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے پر اگر عمل در آمد نہ ہوا تو پھر ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہم تصادم نہیں چاہتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  پاک فوج  کو کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست کے اندر سے ختم ہونا چاہیے،لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان وفاق کو مضبوط کرنے والی واحد چابی ہے،مذاکرات صرف عمران خان کرے گا مخصوص نشستوں پر کیا گیا فیصلہ 25 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں