ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال : ہوائی اڈے پر طیارہ گر کر تباہ‘ 18مسافر ہلاک‘ پائلٹ شدید زخمی

نیپال کے ہوائی اڈے پر تباہ ہونے والا طیارہ ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے

کٹھ مندو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کے دارالحکومت میں مسافر طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سوریا ائر لائنز کی پرواز میں عملے کے 2 ارکان اور 17 مسافر سوار تھے جو کہ اسی ائرلائن کمپنی کے ملازمین تھے۔ طیارے کو تکنیکی جانچ کے لیے اڑایا جارہا تھا۔ طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے ٹکرایا اور گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اْٹھی ، جس کے بعد طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ امدادی کاموں کے دوران طیارے سے ایک غیر ملکی سمیت 18 لاشیں نکال لی گئیں جب کہ پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں