ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، فواد چودھری

investigated

لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے، عدلیہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نہیں بلکہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اللہ کرے کہ عظمی بخاری کے خلاف کمپین چلانے والے پکڑے جائیں، اعظم نذیر تارڑ، آصف زرداری اور نواز شریف تاریخ کی غلط سمت پر کھڑے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف کو سوچنا ہوگا کہ کیا وہ مارشل لا نافذ کرنے والے طالع آزما کی صف میں کھڑا ہونا چاہتے ہیں؟

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 13 ہونی چاہئے، 17 کی تعداد بھی ایک جج کے شوق کی وجہ سے ہوئی، سپریم کورٹ میں 56 ہزار کیسز ہمارے نظام انصاف کی ناکامی ہے، ہماری سیشن کورٹس اور دیگر ماتحت عدالتوں کو مضبوط ہونا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں