پشاور: پولیس نے نوشہرہ میں قتل کیے جانے والے صحافی حسن زیب کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ضلع نوشہرہ میں ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن زیب کے کاروباری لین دین کے معاملات زیادہ تھے، قتل کرنے کی وجہ پلاٹ کے ذاتی لین دین کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صحافی حسن زیب کو قتل کرنے کی واردات کے دوران ملزم زوہیب موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اجرتی قاتل بلال نے فائرنگ کی جبکہ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔
ڈی پی او نے کہا کہ ہم نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو کو گرفتار کرلیا ہے تاہم دونوں نے جرم قبول بھی کرلیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کا الزام عائد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ مقتول کی پہلی بیوی کا بھائی بلال بھی قتل میں ملوث ہے، ملزم بلال نے اجرتی قاتل کی سہولت فراہم کی، اجرتی قاتل کوایک لاکھ روپے دیے گئے تاہم پولیس نے بلال اور اجرتی قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہےکہ 14 جولائی کو اکبر پور کے علاقے میں صحافی ملک حسن زیب کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
