ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خاتون سے 11 کروڑ 12 لاکھ روپے بٹورنے والا بھارتی باشندہ گرفتار

نئی دہلی : بھارت میں مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے ایک بھارتی باشندے کو امریکی خاتون سے فراڈ کے ذریعے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے (11 کروڑ 89 لاکھ پاکستانی روپے) بٹورنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

لکشیہ وِج نے یہ کام واٹس ایپ گروپ کے ذریعے کیا۔ وہ کرپٹو کرنسی ہینڈلر ہے۔ ایک امریکی خاتون کو اُس نے یہ کہتے ہوئے دھوکا دیا کہ اُس کا کرنٹ اکاؤنٹ خطرے کی زد میں ہے اس لیے اپنے اکاؤنٹ سے رقم کرپٹو اکاؤنٹ میں منتقل کردے۔

لکشیہ وِج نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے امریکی خاتون کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی پائی اور چار لاکھ ڈالر اُس کے نام پر قائم کیے جانے والے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ میں منتقل کردیے۔

تحقیقات کا آغاز امریکی خاتون سے چند بھارتی باشندوں کی دھوکا دہی سے متعلق رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد ہوا۔ لکشیہ وِج کو 23 جولائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات کے دوران جانا کہ امریکی خاتون سے کئی کرپٹو کرنسی والیٹس سے ہوتے ہوئے بھارتی روپے کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

6 جون 2024 کو سی بی آئی اور انفوررسمنٹ بیورو نے سرچ آپریشنز شروع کیے اور یوں تمام دھوکے باز گرفتار کرلیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں