ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں دنیا بھر کو مطلوب منشیات اسمگلر گرفتار

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کا ڈرگ لارڈ کئی دہائیوں تک دنیا بھر کی پولیس کو چکما دیتے ہوئے بالآخر امریکا میں گرفتار ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق معمولی منشیات فروش سے ترقی پانے والا اسماعیل مایو زمباڈا ایک بار بھی پولیس کے ہتھے نہیں چڑھا تھا اس لیے وہ جرائم کی دنیا میں ناقابل تسخیر سمجھا جاتا تھا۔ اسماعیل زمباڈا کو سینالوا کارٹیل نامی گروہ کے بانی جوکون ایل چاپو گزمین کے بیٹے جوکون گزمین لوپیز کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔ ایل چاپو بھی اس وقت امریکا میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اسماعیل مایو زمباڈا کی گرفتاری میں مدد دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا انعام تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں