راولپنڈی: جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کی وجہ سے پولیس گارڈز کو اضافی ڈیوٹی پر تعینات کیے جانے کے باعث عدالتی کارروائیاں متاثر ہو گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس گارڈز کو جماعت اسلامی کے دھرنے کی وجہ سے تعینات کرنے کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیشن سول عدالتوں نے ملزمان کی غیر حاضری کی وجہ سے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔

