English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان میں مرد و خواتین کی اوسط عمر میں اضافہ

القمر

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی مردوں اور خواتین کی اوسط عمر میں 2023 ء کے بعد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق اس کا سبب کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ خواتین کی اوسط متوقع عمر 87.14 سال ہے جو 2022 ء کے مقابلے میں نصف سال زیادہ ہے۔ مردوں کی اوسط عمر 0.04 سال بڑھ کر 81.09 سال ہو گئی ہے۔ 2021 ء اور 2022 ء میں متوقع اوسط عمر میں کمی واقع ہوئی تھی، جس کی وجہ کورونا وائرس تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے