English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیکٹ چیک : اسرائیلی دفاع نظام کا میزائل اپنے ہی لوگوں پر جا گرا، 11 ہلاکتیں

اسرائیل نے فضائی حملوں سے موثر دفاع کے لیے جو نظام (آئرن ڈوم) نصب کر رکھا ہے اُس کی بہت سی خامیاں اب اجاگر ہوچکی ہیں۔ 6 ماہ کے دوران یہ نظام کئی بار شدید ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا۔

گزشتہ روز یہ خبر دنیا بھر کے میڈیا آؤٹ لیٹس نے شائع اور نشر کی تھی کہ لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کا داغا ہوا ایک راکٹ مقبوضہ شمالی گولان ہائٹس کے فٹبال گراؤنڈ میں جا گرا۔ تب وہاں میچ ہو رہا تھا۔ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ حزب اللہ کے داغے ہوئے راکٹ کی زد میں آکر کئی بچے بھی ہلاک ہوئے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایرانی راکٹ کو ہدف تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم نے ایک میزائل داغا جو حزب اللہ کے داغے ہوئے راکٹ تک تو نہ پہنچ سکا تاہم فٹبال گراؤنڈ پر جا گرا اور اس کے نتیجے میں گیارہ اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اس حملے پر خاموش نہیں رہیں گے، اس حملے کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔ دوسری طرف حزب اللہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ اُس نے نہیں کیا بلکہ یہ اسرائیل کے اپنے سسٹم کی خرابی کا نتیجہ ہے۔ اپنی ناکامیوں کا تجزیہ کرنے اور اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے صہیونی قیادت دوسروں پر الزام لگاکر دُنیا کی توجہ غزہ کے مظلوم لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے ہٹانا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے