English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

arrested

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر صدر ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا نام عامرعرف موٹا ہے اور یہ لسانی بنیادوں پر قتل، پولیس مقابلوں، بھتہ خوری منشیات فروشی میں ملوث تھا، دوران ڈکیتی متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی بھی کر تا تھا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم عامر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ  20 سے زائد بے گناہ شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے اور لاشوں کو مختلف علاقوں میں پھنکنے میں ملوث رہا ہے، ملزم 2011 میں لیاری گینگ وار کمانڈرساجد گولیمار گروپ میں شامل ہوا اور پھر 2021 میں لیاری گینگ وار کمانڈر جمیل چھانگا گروپ میں شامل ہوا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مزید اعتراف بھی کیے اور ملزم کے خلاف پر یڈی، پاک کالونی کے علاوہ کراچی کے مختلف تھانہ جات میں متعدد مقدمات درج ہیں، گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے