English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل من گھڑت منظر نامے کا سہارا لے کرلبنان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایران

تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسرائیل من گھڑت منظر نامے کا سہارالے  کرلبنان کیخلاف  پرپیگنڈہ کررہاہے،اسرائیل غلط بیانی کرکے فلسطینیوں کیخلاف وسیع پیمانے پر  کئے جانے والے  جرائم  سے عالمی  رائے عامہ اورعالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ  بین الاقوامی برادری اسرائیلی مہم جوئی کے خلاف  لبنان اور مشرقی ایشیا کے استحکام اور سلامتی کی حمایت کریں،  اسرائیل جھوٹ پر مبنی واقعات کو ہوا دے کر عالمی امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اسرائیل کی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، گولان کی پہاڑیوں پر میزائل حملہ اسرائیل کے سسٹم کی اپنی ناکامی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے