English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ: کلاس روم میں چاقو سے حملہ، 2 بچے جاں بحق

لندن: شمال مغربی انگلینڈ کے ایک قصبے میں بچوں کی ڈانسنگ کلاس کے دوران نوجوان کے حملے میں دو بچے جاں بحق اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ حملہ چاقو سے کیا گیا۔

پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے چاقو برآمد کرلیا۔ لِور پُول کے نزدیک سمندر کے کنارے ایک لاکھ کی آبادی والے قصبے ساؤتھ پورٹ میں رونما ہونے والے اس واقعے کو وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے انتہائی بھیانک اور افسوس ناک قرار دیا تاہم ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں، یہ کوئی قومی سطح کا خطرہ نہیں۔

مرسی سائیڈ پولیس نے بتایا کہ ملزم اس واقعے کے مقام سے 8 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں رہتا ہے۔ مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کیونک اس طرح کے واقعات یہاں نہیں ہوتے۔ ساؤتھ پورٹ اور اُس کے ارد گرد کے علاقوں میں رہنے والے بالعموم پُرسکون زندگی بسر کرتے ہیں کیونکہ یہاں کسی بھی طرح کے جرائم کے ارتکاب کا رجحان برائے نام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے