English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم حکومت نے 3 ہزار 800 ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں خرچ کیا؟ پی ٹی آئی کا سوال

اسلام آباد:تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  رہنما زرتاج گل کا کہناہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے 3ہزار800 ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں خرچ کیا؟ہم کہتے ہیں غیر قانونی کام نہ کریں تو یہ 9مئی کا الزام لگاتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی سے بدلہ لینے کیلئے (ن) لیگ نے قومی اداروں کو استعمال کیا، جب ہمارے ساتھ یہ سارا ظلم کیا گیا اس میں نگراں حکومتیں بھی شامل تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے،بانی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور خواتین کو گرفتار کیا گیا،پارٹی کا نشان چھینا گیا،200سے زائد انتخابی نشانات دیئے،ہمارے ساتھ سب سے زیادہ ظلم و جبر کیا گیا، (ن) لیگ کو جتوایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے