ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشری بی بی جی ایچ کیو حملے سمیت 11 مقدمات میں ملزمہ نامزد،تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ہائی کورٹ میں بشری بی بی پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں۔ 3کیس راولپنڈی میں اور ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا جبکہ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا۔راولپنڈی پولیس نے بشری بی بی کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت9مئی کے 11 کیسز میں ملزمہ نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج11 مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔ سی پی او راولپنڈی نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔بشریٰ بی بی کو آرمی میوزیم ،جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے، مری روڈ پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے، مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، نیو ٹاؤن ،سٹی ،وارث خان ،ٹیکسلا تھانہ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔کسی بھی وقت ان مقدمات میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالے جانے کا امکان ہے اور تمام تھانوں کے تفتیشی افسران جلد انہیں شامل تفتیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت سے رجوع کریںگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں