ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو کے پارک میں گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی

ٹوکیو میں گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر موجود ہیں

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) ٹوکیو کے ایک پارک میں بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کردی گئی ۔ اس مجسمے کو بھارتی حکومت نے دو طرفہ دوستی اور خیر سگالی کی علامت کے طور پر پیش کیا تھا۔ ایدوگاوا ضلع کے پارک میں نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے شرکت کی۔ 50 سینٹی میٹر بلند مجسمے کی نقاب کشائی میں بھارتی باشندوں نے شرکت کی۔ ایدوگاوا کے میئر سائتو تاکیشی نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے لوگ اس پارک کوگاندھی پارک کے طور پر طویل عرصے تک پسند کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں