حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،حق پرست اراکین اسمبلی نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر شدید غم و غصّہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن عالمی برادری کی خاموشی و آشیر باد کی وجہ سے اسرائیل عالمی دہشت گرد بن چکا ہے، اگر عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیتی تو آج تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت نہیں ہوتی ،لیکن اسرائیل نے ثابت کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی زمین پر غاصبانہ قبضہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے ،ایم کیو ایم اسرائیلی حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے عالم اسلام فلسطین اور عالم اسلام کے لیے ایک توانا آواز سے محروم ہو گیا، ایم کیو ایم مظلوم فلسطینیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔