English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  فلسطین کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے المیہ ہے، شاندانہ گلزار

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے ، عمران خان کا موازنہ موجودہ بھکاریوں سے نہیں کیا جا سکتا،  فلسطین کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے المیہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  پاکستان شدید بحران سے گزر رہا ہے، فارم 47 والی حکومت کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے، نواز شریف شہباز شریف مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے 95 فیصد لوگ ہارے ہوئے ہیں، انہیں اسٹیبلشمنٹ میں قوم پر مسلط کر دیا ہے، افواج پاکستان اور  تحریک انصاف کے درمیان تصادم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ایجنڈا ہے کہ افواج پاکستان اور تحریک انصاف کو ہم نے سامنے کھڑا کر دیا جائے،عمران خان ان ساری سازشوں سے بخوبی واقف ہیں، اج امت مسلمہ کے حکمران سمجھ رہے ہیں کہ فلسطین کے بعد ان کی باری نہیں ائی کی تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے