ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:  ملک بھرکی بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکی نجکاری کانوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھرکی بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکی نجکاری کانوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق پہلے مرحلےمیں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی نجکاری ہوگی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاورڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو) سمیت دیگر کمپنیز کی نجکاری دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے، پاور سیکٹر کی بارہ تنظیموں کی نجکاری سےمتعلق بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں