ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کا امکان

Light and heavy rain in Karachi

اسلام آباد: ملک کے اکثر علاقوں میں کئی روز سے بارشیں جاری ہیں، اس حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں مسلسل اور شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے برساتی  نالوں اور ندیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سندھ، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

ماہرین  کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ سندھ، جنو ب مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب،  خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 3 اور 4 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اسی طرح قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں