ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی سندھ کی زمینیں وفاق کے حوالے کررہی ہے،لال جروار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار، مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار، مرکزی میڈیا سیکرٹری کاشف ملاح، مرکزی رہنما گھنور خان زئور اور عبدالرحمن سموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار کی حوس اور لالچ میں سندھ کی زمینیں اور وسائل وفاق کے حوالے کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کی سہولت کاری میں وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر مکمل قبضہ کرنے کے لیے ارسا ایکٹ میں ترمیم کی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ دشمن معاہدے کر کے سندھ کو ریگستان اور بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی سازش کی ہے، ارسا ایکٹ میں غیر آئینی ترمیم اور دریائے سندھ پر قبضے کے خلاف سندھ کے عوام پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے، سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو سندھ کے وسائل فروخت کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا، پیپلز پارٹی سندھ کو بیچ کر قوم سے غداری کر رہی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی بقاء کا واحد ذریعہ ہے، دریائے سندھ کو بھی گرین کارپوریٹ کمپنی کے حوالے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین اصل باشندوں سے چھین کر گرین کارپوریٹ انیشیٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی جا رہی ہے۔ رہنماؤں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے وسائل، زمینیں اور دریائے سندھ کو بچانے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں اور پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں