English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی نے مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری کو رہا کر دیا

القمر

ترک خبر ایجنسی کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کو کو جمعے کے خطبے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف پر گرفتار کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 85 سالہ شیخ عکرمہ صبری کے مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر 8 اگست تک پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری نے جمعے کے خطبے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے