English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وینزویلا: مظاہرین سے جھڑپوں میں 2سیکورٹی اہلکار ہلاک‘ 120زخمی

وینزویلا میں صدر مادورو کے خلاف اپوزیشن کے حامی احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کہا ہے کہ مظاہروں کے نتیجے میں ہونے والے تشدد میں 2 فوجی ہلاک اور 120 سیکورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔دارالحکومت کراکس میں صدارتی محل میرافلوریس میں پریس سے بات کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ مظاہرین اسپتالوں، یونیورسٹیوں اور عوامی مقامات پر گاڑیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ واقعات میں ملوث افراد کو ایک ایک کرکے پکڑا جائے گا۔ مادورونے دعویٰ کیا کہ قومی الیکشن کونسل پر سائبر حملے کے پیچھے امریکی ارب پتی ایلون مسک کا ہاتھ تھا ، ہم سیکورٹی سسٹم کو مضبوط کریں گے۔ مادورو نے پریس کے ارکان کو اسکرین پر مظاہرین کے پْرتشدد واقعات دکھاتے ہوئے کہا کہ اس توڑ پھوڑ کی وضاحت پرامن مظاہروں سے نہیں کی جا سکتی۔ 20 سے زیادہ پرائمری اسکولوں، 34 ہائی ا سکولوں، یونیورسٹیوں، اسپتالوں، سپر مارکیٹوں، 30 ایمبولینسوں اور تقریباً 200 پولیس گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔ کمانڈر ہیوگو شاویز کے مجسموں کو نقصان پہنچایا گیا، جن میں سے زیادہ تر وہ لوگ تھے جنہوں نے ووٹ تک نہیں ڈالا۔مظاہرین میں اکثر منشیات کے عادی بھی ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے