ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایت، بانی پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی قائم کردی ہے جس میں سابق گورنر شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انور شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی ارکان کو بانی پی ٹی آئی نے خود نامزد کیا ہے، کمیٹی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھے گی اور تمام محکموں کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کمیٹی وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سیالزمات کی تحقیقات کرے گی، الزام ثابت ہونے پر متعلق وزیریا انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں