ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈومحمد خان،پولیس کا گٹکا �یکٹری پرچھاپا،تیارگٹکے برآمد

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن اور سی آئی اے پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپا مار کارروائی، بڑی تعداد میں گٹکا بنانے کا خام مال،سفینہ گٹکا، آداب گٹکا اور تیار شدہ دیسی گٹکا برآمد۔جبکہ منشیات فروش ملزمان موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ مقدمہ درج۔ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان اور اسپیشل پولیس ٹیم کی مشترکہ طور پر بڑی کارروائی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بی سیکشن کی حدود سومرا محلا میں قائم بدنام زمانہ گٹکا ڈیلرز عبدالرزاق سومرو اور عبدالستار سومرو کی گٹکا فیکٹری پر چھاپا مار کارروائی۔گٹکا فیکٹری سے 238 مختلف اقسام کی تمباکو کے کارٹون جو گٹکا بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں، 70 کلو پائوڈر، 110 کلو کتھا، ایک کٹا گٹکا پیک کرنے میں استعمال ہونے والا ردی کاغذ، 40 پیکٹ سفینہ گٹکا، 50 پیکٹ آداب گٹکا اور 400 عدد دیسی گٹکا برآمد کرلیے گئے ہیں۔جبکہ گٹکا سپلائی کے 4 ڈیلرز عبدالرزاق سومرو، عبدالستار سومرو، محمد رحیم سومرو اور سہیل سومرو موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان پر مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں