English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں اسکولوں پر اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید ہوگئے

غزہ کی پٹی: غزہ شہر میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 30 افراد شہید ہو گئے۔

 اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملے میں حماس کے کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 6 جولائی سے اب تک غزہ میں کم از کم 11 اسکولوں پر حملے کیے جا چکے ہیں، جس میں تقریباً 150 افراد شہید ہوئے ہیں ۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ “حسن سلامہ اور النصر اسکولوں پر بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے، جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔” باسل نے کہا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ اسکول ان فلسطینیوں کو پناہ دے رہے تھے جو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں بے گھر ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ دو اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا، “اسکولوں کو حماس کی الفرقان بٹالین کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔”

شہری دفاع کے ادارے کے مطابق، ہفتے کے روز اسی طرح کے ایک اسرائیلی حملے میں غزہ شہر کے ایک اور اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 17 افراد شہید  ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے بارہا حماس پر الزام لگایا ہے کہ وہ شہری تنصیبات کو کمانڈ اور کنٹرول سینٹرز کے طور پر استعمال کرتی ہے یا اپنے کمانڈروں کو چھپانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ تاہم، فلسطینی مذاحمتی گروپ نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

غزہ میں جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 1,197 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ انہوں نے251 افراد کو بھی یرغمال بنایا، جن میں سے 111 اب بھی غزہ میں یرغمال بنائے گئے ہیں، جن میں فوج کے مطابق 39 ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی فوجی کارروائی میں کم از کم 40 افراد شہید ہوچکے ہیں، جس میں زیادہ تر بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے