English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ

Amendment Bill in the Supreme Court

پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے دیے گئے ناموں اور فہرست کو تبدیل کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پرانی فہرست میں شامل کچھ افراد کے نام تبدیل کرنے پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے لیے اقلیتی امیدواروں اور خواتین کی فہرست میں تبدیلی کرے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے سامنے مجوزہ فہرست رکھی جائے گی، جس پر حتمی فیصلہ بانی چیئرمین خود کریں گے۔ واضح رہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت کو پہلی فہرست میں شامل چند افراد کے ناموں پر تحفظات تھے، جن کی جگہ پر مشاورت کے ساتھ نئے نام شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے