English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسچن کالونی کے رہائسنیوں کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد یونٹ نمبر 10کی کرسچن کالونی کی رہائشی خواتین، مردوں اور بچوں نے 2 روز قبل برساتی پانی کی نکاسی کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے کیس میں نامزد چار ملزمان کو گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے شاہد منظور، امجد منظور، ندیم منظور اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 2 روز قبل برساتی پانی کے نکاسی کے معاملے پر علاقے میں رہائش پذیر حمید نامی شخص کے خاندان کے کچھ افرادنے محلہ کے لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بھائی پارس شاہد اورقیصر شاہد شدید زخمی ہو گئے جو کہ اس وقت بھی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور واقعے کے خلاف 6 ملزمان ندیم حمید، گلشن حمید،نکسن حمید ،ندیم اور بابر حمید سمیت دیگر کے خلاف کیس درج کرایا گیا ہے لیکن حمید کے خاندان کے کچھ افراد حیدرآباد جوڈیشری میں ملازم ہیں جس کی وجہ سے پولیس ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے باقی چار نامزد ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی ہے اور ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں جو کہ ہمیں کیس سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ حملے اور فائرنگ کے کیس میں نامزد مزید چار ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے