English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیشی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ شروع، انٹیلیجنس چیف برطرف

ڈھاکا:بنگلادیش میں حکومتی تختہ الٹے جانے کے بعد فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی ہے اور انٹیلی جنس چیف کو برطرف  کیے جانے کے علاوہ بھی کئی تبادلے کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلادیشی آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کے انٹیلیجنس چیف میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے برطرف  کردیا گیا ہے، وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ایجنسی بنگلادیشی انٹیلیجنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (این ٹی ایم سی)کے ڈی جی تھے۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹرکی ذمے داری ملک  کے حالات پر گہری نظر رکھنا، ڈیٹا اکٹھا کرنا اور کمیونی کیشن مواد کی ریکارڈنگ کرنا ہے اور ساتھ ساتھ ای میلز کے  علاوہ سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس کی نگرانی اور فون کالز کی ریکارڈنگ کرنے کی بھی اس ایجنسی کو اجازت  تھی۔

علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمٰن جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔ میجر جنرل  ضیا الاحسن کی جگہ میجر جنرل رضوان الرحمٰن ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے