ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا مذاکرات کی میز پر آئے‘ امریکا

واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو اشتعال انگیز کاروائیوں سے پرہیز کرنے اور مذاکراتی میز کی طرف واپسی کی دعوت دیتے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے 250 عدد جدید بیلسٹک میزائل فائر پیڈوں کو سرحد نصب کرنے کا اعلان کیا تھا،جس کے ردعمل میں امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بیانات جاری کیے۔ پیانگ یانگ انتظامیہ کی طرف سے جوہری تجربے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں میری کوئی رائے نہیں ہے۔یاد رہے کہ فوجی تقریب سے خطاب میں کم نے کہا تھا کہ نئے فائر پیڈ ہماری فوجی یونٹوں کو فوجی طاقت عطا کریں گے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں