لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کاکہناہے کہ معافی غلطی کی ہوتی ہے، جرم کی سزا ہوتی ہے، اداروں پر حملہ کرنے کو دہشت گردی کہتے ہیں غلطی نہیں۔
بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کے مشروط معافی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں ہمیشہ افراتفری کی سی صورتحال پیدا کی ہے، جس پر معافی نہیں سزا ملتی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سانحہ 9مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا تھا۔

