English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراد علی شاہ اورچیئرمین نیب میں انسدادکرپشن کیلیے تعاون پر اتفاق

القمر

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورنیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کرپشن کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور نیب کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، سینئر رکن بورڈ آف ریونیو بقا اللہ انڑ، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بدر جمیل ودیگر کی شرکت جبکہ چیئرمین نیب کی معاونت ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض، ڈی جی سکھر فیاض قریشی، ڈی جی آپریشنز طارق بٹ اور دیگر نے کی۔ چیئرمین نیب نے وزیراعلیٰ کو صوبے سے متعلق جاری انکوائریوں اور تحقیقات میں ہونے والی اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ اور چیئرمین نیب نے موثر ہم آہنگی اور ٹھوس کاوشوں کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں 1.8 ملین ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات کو 3.6 ٹریلین روپے کی مالیت سے حاصل کیا ہے اور اس کی اصل ملکیت بھی بحال کرکے بتادی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین نیب نے جنگلات سے متعلق بقیہ مسائل آئندہ3 ماہ میں حل کرنے پر اتفاق کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے