English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرپشن کیس: ڈی جی سمیت 9 پی ڈبلیو ڈی افسروں کیخلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد: مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں پی ڈبلیو ڈی کے ڈی جی سمیت 9 افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے شروع کی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے مالی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے جبکہ چیف انجینئر ظہیر احمد وڑائچ کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو انجینئر حیات مرتضی، اے ایگزیکٹو انجینئر ظہیر الدین بابر، چیف انجینئر انورالحق سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ چار اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف بھی انکوائری کھول دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کی منظوری دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے