English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلی سندھ کا ارشد ندیم کوٹیلیفون، تاریخی کامیابی پر مبارکباد

 کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو پیرس میں ٹیلیفون کر کے انھیں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے 92.97میٹر کی تھرو کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعلی سندھ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم آپ کو کراچی آنے کی دعوت دیتے ہیں، سندھ کے عوام آپ سے کراچی میں ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔

ارشد ندیم نے وزیراعلی کے فون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ٹیلیفون پر بات کرنا میرے لیے باعث عزت ہے، میری کوشش ہوگی کہ آپ کی دعوت پر میں سندھ کے عوام سے ملنے جلد کراچی  آؤں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے