English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی عدالت کا حجاب پر پابندی کیخلاف حکم امتناع

نئی دہلی:مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت عظمیٰ نے ممبئی کے کالج میں مسلمان لڑکیوں کے حجاب کرنے پر پابندی سے متعلق دائر مقدمے کے خلاف اپنا حکم امتناع جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی عدالت عظمیٰ نے ممبئی کے ڈی کے مراٹھی کالج کے جاری کردہ سرکلر پر بڑا فیصلہ دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا۔

قبل ازیں کالج انتظامیہ نے مسلمان لڑکیوں کے حجاب پہننے پر ایک متعصبانہ سرکلر جاری کیا تھا، جس میں مسلمان لڑکیوں کے کالج میں حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس حوالے سے ملکی عدالت عالیہ نے نے اپنا ایک غیر جانبدارانہ فیصلہ جاری کیا ہے ،جس میں کہا گیا کہ ”طلبہ کو یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ کیا پہنتے ہیں“۔علاوہ ازیں بھارتی عدالت نے اس حوالے سے نہ صرف اپنا غیرجانبدارانہ فیصلہ جاری کیا بلکہ عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے کالج انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ نے کالج کے سرکلر پر ہی عبوری حکم امتناع جاری کرتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ” تعلیمی ادارے آئین کے مطابق طلبہ پر اپنی مرضی کو مسلط نہیں کر سکتے، لڑکیوں کا تعلق خواہ کسی بھی مذہب سے ہوانہیں یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ کیا پہنیں اور کالج انہیں مجبور نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے