English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے: مولانا فضل الرحمان

he country forward

مردان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہاہے کہ میاں شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانے میں ناکام رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے، شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرنےکی کوشش کی، چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔ یہ بات انہوں نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے