ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی قانون سازوں کا بنگلادیشی سابق حکومت کے اہلکاروں پر پابندیوں کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی قانون سازوں نے بنگلادیش کی سابق حکومت کے اہلکاروں پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی کانگریس کے کچھ ڈیموکریٹس ارکان کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کو خط لکھا گیا کہ جن بنگلا دیشی رہنماؤں نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ان کا جواب دہ ہونا ضروری ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اور وزیر داخلہ پر پابندی لگائی جائے، ہم ایک پرامن اور جمہوری بنگلا دیش کی حمایت کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی حکام پر پابندیوں کی منظوری سے متعلق کارروائیوں کا فی الحال جائزہ نہیں لیا۔

اس کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیوں نے شیخ حسینہ پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں