English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم کے کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے وادی تیراہ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے شہید لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے بہادری سے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمارے شہدا اور ان کے اہلخانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کے کل پر اپنا آج قربان کرنے والے فوج کے بہادر افسران اور جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے