آسٹریلیا میں ایک ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد کو نکال لیا گیا۔
یہ حادثہ کیرنز سٹی میں ہلٹن گوپ کے ڈبل تھری ہوٹل کی چھت پر رونما ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ہوٹل کے چند حصوں میں آگ لگ گئی۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے چند ہی منٹ میں ہوٹل خالی کروالیا۔ ہیلی کاپٹر کا ایک ٹوٹا ہوا روٹر بلیڈ (پَر) ہوٹل کے سوئمنگ پول میں جا گرا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات کے دو بجے ہوا۔
کوئینز لینڈ اسٹیٹ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ دو انجن والا ہیلی کاپٹر اپنے ٹریک سے بھٹک کر ہوٹل کی چھت سے آ ٹکرایا تھا۔ شدید زخمی ہونے والے پائلٹ نے موقع ہی پر دم توڑ دیا تھا۔

